3 نومبر 2026 - 21:51
ایران کے جنگی منصوبے، صہیونی رجیم لرزہ بر اندام + ویڈیو

اسرائیل کے چینل 15 نے مستقبل قریب میں ممکنہ جنگ کے لئے ایران کے حنگی منصوبے کے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا؛ توانائی کے بنیادی ڈھانچوں، بندرگاہوں، ڈیٹا سینٹرز اور مواصلات پر حملہ، ساتھ ہی علاقائی محاذوں کے فعال ہونے سمیت؛ ایسا منظر نامہ جس نے عبرانی ذرائع ابلاغ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی کے چینل 15 کے ایک گھبرائے ہوئے تجزیہ کار نے نے مستقبل قریب میں ممکنہ جنگ کے لئے ایران کے حنگی منصوبے کے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا؛ توانائی کے بنیادی ڈھانچوں، بندرگاہوں، ڈیٹا سینٹرز اور مواصلات پر حملہ، ساتھ ہی علاقائی محاذوں کے فعال ہونے سمیت؛ ایسا منظر نامہ جس نے عبرانی ذرائع ابلاغ میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

ویڈیو کی تفصیل:

ایران بدستور سات اقتصادی شرطوں پر اصرار کر رہا ہے

اسی وجہ سے جنگ کا امکان بھی بڑھ رہا ہے

ایسے حال میں کہ ایران خود ایک طویل اور جغرافائیائی لحاظ سے لامحدود جنگ کے لئے تیار کر رہا ہے اس تیاری کے مرکز میں "آشفتگی" کا منصوبہ ہے، وہی منصوبہ جس کو ہم ایک سال سے جانتے ہیں اور اب مختلف اور نئی جغرافیائی حدود تک پھیل رہا ہے۔

یہ منصوبہ کن چیزوں پر مشتمل ہے؟

تزویراتی ڈھانچوں پر میزائل اور ڈرون حملے، بجلی اور توانائی کے ڈھانچوں کی تباہی، نیز آبنائے ہرمز میں زیر آب کیبلز کو نقصان پہنچانا، بندرگاہوں اور مواصلاتی ڈھانچوں کی تباہی، نقل و حمل کے راستوں کی تباہی، مواصلات اور مصنوعی ذہانت سے متعلق بنیادی ڈھانچوں کی تباہی؛ یہ ساری چیزیں خلیج فارس سے تعلق رکھتی ہیں۔

نیز خطے میں پراکسی فورسز کی کاروآئیاں، جو ایران سے وابستہ نہیں ہونگی!!!! (ایران سے غیر وابستہ لیکن ایران کی پراکسی فوجیں!!!)

انصار اللہ، حزب اللہ اور عراقی ملیشیائیں سرگرم ہونگی۔

نیز خلیج فارس سے باہر، مغربی ایشیا میں بھی حملے ہونگے یہاں تک کہ یورپیوں کو خطرات لاحق ہونگے۔

یہ ایرانیوں کے منصوبے ہیں

وہ پراکسیوں کو فعال کریں گے

ایران نے حزب اللہ کو بھی احکامات جاری کئے ہیں

ایرانیوں کے خیال میں فتح کیا ہے؟

ان کی رائے میں نظام کی بقاء فتح کا دوسرا نام ہے یعنی یہ کہ جنگ جتنی بھی سخت کیوں نہ ہو، لیکن شکست پر منتج نہیں ہونی چاہئے۔

ایران ایسی صورت حال کے لئے تیاری کر رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha